Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ہاکی کے لیجنڈ اولمپئن انتقال کرگئے

انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان ہاکی کے نامور اولمپین خواجہ ذکاء الدین لاہور میں انتقال کرگئے جب کہ ان کے انتقال پر پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اولمپین خواجہ ذکاء الدین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

فیڈریشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ خواجہ ذکاء الدین نے ہاکی کے میدان میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق خواجہ ذکاء الدین کی قومی کھیل کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی خدمات پاکستان ہاکی کی تاریخ کا اہم حصہ ہیں۔

فیڈریشن نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا کرے۔

بیان میں مرحوم کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔

Exit mobile version