Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرسٹیانو رونالڈو کا پرتگال کی قومی فٹبال ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی جانب سے ریکارڈ 234 میچز کھیلے اور 146 گول اسکور کیے

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے قومی ٹیم سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

41 سالہ اسٹار فٹبالر نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ وہ نومبر کے انٹرنیشنل بریک کے بعد پرتگال کی قومی ٹیم کی جرسی نمبر 7 واپس کردیں گے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کی جانب سے ریکارڈ 234 میچز کھیلے اور 146 گول اسکور کیے۔ وہ بین الاقوامی فٹبال میں سب سے زیادہ میچز کھیلنے اور سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں۔

رونالڈو کی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ساتھ ہی پرتگال کے لیے ان کے شاندار بین الاقوامی کیریئر کا اختتام ہونے جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version