Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مشرق وسطی کی غیر معمولی صورتحال، سعودی عرب میں ایشین کپ فٹبال ایونٹ ملتوی

ایشین کپ کے مقابلے سعودی عرب کے شہروں ریاض، جدہ اور الخبر میں منعقد ہونا تھے

ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) نے مشرق وسطیٰ کی غیر معمولی صورتحال اور سفری مشکلات کے باعث سعودی عرب میں ہونے والا ایشین کپ فٹبال 2027 تقریباً 11 ماہ کے لیے ملتوی کردیا۔

اے ایف سی کے مطابق ٹورنامنٹ اب 7 جنوری سے 5 فروری 2027 کے بجائے 23 دسمبر 2027 سے 21 جنوری 2028 تک کھیلا جائے گا۔ نئی تاریخوں کی منظوری کے لیے فیفا سے رجوع کیا جائے گا۔

اے ایف سی کا کہنا ہے کہ خطے میں بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کے بعد پیدا ہونے والے سیکیورٹی خدشات، سفری رکاوٹوں اور انتظامی مشکلات کے باعث ایونٹ اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق منعقد کرنا ممکن نہیں رہا۔

بیان کے مطابق ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ سعودی حکام اور اے ایف سی کے درمیان تفصیلی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے تاکہ شریک ٹیموں، کھلاڑیوں، آفیشلز اور شائقین کی حفاظت اور سہولت یقینی بنائی جاسکے۔

ایشین کپ کے مقابلے سعودی عرب کے شہروں ریاض، جدہ اور الخبر میں منعقد ہونا تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version