سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
پاکستان کو 2017 کی چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 3 ہزار رنز بنانے والے پہلے وکٹ کیپر بلے باز بن گئے۔
سرفراز احمد نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف گال میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوران انجام دیا۔
.@SarfarazA_54 completes 3️⃣0️⃣0️⃣0️⃣ Test runs 🙌#SLvPAK pic.twitter.com/oPrMomAjFi
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) July 17, 2023
اسپن کھیلنے کی بہترین صلاحیت رکھنے والے سرفراز احمد ٹیسٹ کرکٹ میں 4 سنچریز اور 21 نصف سنچریز اسکور کرچکے ہیں۔
