Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ویرات کوہلی کی پانچ سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں سنچری

ویرات کوہلی  کا ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ  میں سنچری کے ساتھ پانچ سال کا انتظار ختم  ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق  ویرات کوہلی نے پورٹ آف اسپین میں  ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی 29ویں ٹیسٹ سنچری بنائی۔

دوسرے دن 87 رنز پر دوبارہ  اننگز شروع کرنے والے کوہلی نے ٹیسٹ سنچریوں کی تعداد کو سر ڈونلڈ بریڈمین کے برابر کردیا۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر 4 بلے باز پچھلے ٹیسٹ میں 24 رنز کی کمی سے  اس سنگ میل سے محروم ہو گئے تھے۔

 بھارت کے لیے  اپنے 500ویں انٹرنیشنل میچ  میں کوہلی نے 121 رنز کی اننگز کھیلی۔

واضح رہے کہ ویرات کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ میں 28ویں سنچری  2018 میں اسکور کی تھی۔اس کے بعد انہیں 29ویں سنچری کے لیے 5 سال انتظار کرنا پڑا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version