Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کے ساتھ میچ ہمیشہ ٹف ہوتا ہے، افتخار احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ آل راؤنڈر افتخار احمد کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ  میچ ہمیشہ ٹف ہوتا ہے۔

پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ بھارت کے ساتھ اگر اس ایشیا کپ میں تین دفعہ سامنا ہوا تو زیادہ اچھا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سب کھلاڑی بہترین فارم میں  ہیں۔ بھارت کے خلاف اچھا کھیلنا ہے اور جیتنا ہے۔

یاد رہے کہ افتخار احمد نے پہلے میچ میں نیپال  کے خلاف مشکل وقت میں ٹیم کو سنبھالا  تھا اور کپتان بابر اعظم کے ساتھ شاندار پارٹنرسپ قائم کرکے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

افتخار احمد نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری صرف 67 گیندوں پر بنائی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version