Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ نامزدگیاں، کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں

آئی سی سی  پلیئر آف دی منتھ  کی نامزدگیوں میں  کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ماہ ستمبر کے لیے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔

آئی سی سی کی جانب سے اعلان کردہ نامزدگیوں میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں جبکہ بھارت کے دو کرکٹرز شبمان گل اور محمد سراج کو نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان کو  بھی پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا گیا۔

نامزدگیوں کا اعلان کھلاڑیوں کی  ستمبر کے مہینے کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا۔

دوسری جانب آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ کے لیے جنوبی افریقا کی لاورا ولفارٹ اور نڈائن ڈی کلرک اور سری لنکا کی چماری اتاپتو کو نامزد کیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version