Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فخر زمان کا ورلڈکپ سفر ختم ہونے کا امکان

ورلڈکپ 2023 میں  فخر زمان کا سفر ختم ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ورلڈکپ 2023 کے قومی اسکواڈ میں شامل اوپننگ بلے باز فخر زمان کے  گھٹنے کی انجری  کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔

فخر زمان کے باہر ہونے کی صورت میں پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگ سپنر ابرار احمد کو فخر زمان کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

چنئی اسٹیڈیم میں فخر زمان کی آج فٹنس اسسمینٹ ہوگی۔ اگر وہ فٹ نہیں ہوتے تو انہیں علاج کے لیے واپس پاکستان  بھیجا جا سکتا ہے۔

فخر زمان  کئی دنوں سے گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں۔ گزشتہ روز فخر زمان نے ٹریننگ میں حصہ لیا مگر ان کی تکلیف برقرار رہی۔

لیگ سپنر ابرار احمد کی شمولیت  کے لیے آج آئی سی سی کو درخواست  دیے جانے کا امکان ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version