Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یوگنڈا نے نئی تاریخ رقم کردی، زمبابوے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر

افریقی ملک  یوگنڈا نے پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کے لیے کوالیفائی  کرکے  نئی تاریخ رقم کردی ۔

تفصیلات کے مطابق  آج کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائرز میچ میں یوگنڈا  نے روانڈا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ  کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

یوگنڈا نے اس سے قبل کینیا اور ٹیسٹ اسٹیٹس کی حامل ٹیم زمبابوے کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کیا تھا۔

 یوگنڈا پوائنٹس ٹیبل پر زمبابوے سے بہتر پوزیشن پر ہونے کے باعث پہلی  مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا حصہ بن گیا ہے۔

افریقی کوالیفائرز میں سے نمیبیا پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی  ورلڈکپ 2024  کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔

زمبابوے کا ابھی ایک میچ باقی ہے تاہم اب اس میں فتح بھی  بے معنی ہوگی۔

خیال رہے کہ نمیبیا، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، کینیڈا، عمان اور نیپال کی ٹیمیں پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024  کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔

میگا ایونٹ آئندہ سال ویسٹ انڈیز اور امریکا کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version