قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہمیں رنز بنانے کی رفتار تیز کرنی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران شان مسعود نے کہا کہ ایسی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں جو دونوں ممالک کے کرکٹ فینز کو پرجوش کرے، ہمیں رنز بنانے کی رفتار تیز کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ بولرز 20 وکٹیں لیں گے تو ہمارے لیے پلانز پر عملدرآمد کرنا آسان ہوجائے گا۔ہمارے پاس بولنگ میں بہت آپشنز موجود ہیں۔
شان مسعود نے کہا کہ سڈنی میں گیند ریورس ہوتا ہے، وسیم جونیئر کو اس لیے ساتھ لائے ہیں۔خرم شہزاد اور میر حمزہ دونوں ڈومیسٹک کے پرفارمر ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عبداللہ شفیق اور امام الحق اوپننگ کریں گے، بابر اعظم نمبر چار پر کھیلیں گے جبکہ سرفراز احمد کو محمد رضوان پر ترجیح دیں گے۔
شان مسعود نے مزید کہا کہ ڈیوڈ وارنر دنیائے کرکٹ کے بہترین ایمبیسڈر ہیں۔یہ سیریز ان کے لیے ایک جذباتی سیریز ہوگی، کوشش کریں گے آخری سیریز میں وارنر کے لیے مختلف چیلنجز لائیں۔
