Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان ویمنز ٹیم نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دینے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی

پاکستان ویمنز ٹیم نیوزی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دینے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق  کوئنز ٹاؤن میں کھیلے گئے  تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں نیوزی لینڈ ویمنز  ٹیم نے پاکستان ویمنز کے خلاف ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت 6 رنز سے کامیابی حاصل کرلی۔

تاہم ابتدائی دو میچز میں پاکستان ٹیم  فتح  حاصل کرکے سیریز میں پہلے ہی ناقابل شکست تھی اور سیریز 1-2 سے پاکستان  کے نام رہی۔

پاکستان نے پہلا میچ سات وکٹوں سے اور دوسرا میچ دس رنز سے جیت کر نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے والی پہلی ایشیائی ٹیم ہونے کا منفرد اعزاز حاصل کیا۔

پاکستان ویمنز اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کی ون ڈے سیریز کھیلی جائے گی۔

ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 12 دسمبر کو کوئنز ٹاؤن  میں کھیلا جائے گا جبکہ بقیہ دو میچز 15 اور 18 دسمبر کو کرائسٹ چرچ میں  ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version