Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اگر ہم اچھا نہ کر سکے تو پھر دیکھیں گے کہاں غلطیاں ہوئیں، شان مسعود

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ  اگر ہم اچھا نہ کر سکے تو پھر دیکھیں گے کہاں غلطیاں ہوئیں ۔

تفصیلات کے مطابق  آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل پرتھ  میں پریس کانفرنس کے دوران کپتان شان مسعود نے  کہا کہ ہم بحیثیت ٹیم خود کو کنڈیشنز کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں، چاہے وینیو کینبرا ہو،  پرتھ ہو یا کراچی ہو۔

شان مسعود نے کہا کہ ہمارے لیے اہم کنڈیشنز کے مطابق خود کو تیار کرنا ہے۔ اگر ہم نے پانچ روز تسلسل کے ساتھ کرکٹ کھیلی تو ہم ٹیسٹ میں اچھا رزلٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت ٹیم کچھ مختلف کرنے کی کوشش کریں گے۔ہم متاثر کن انداز میں کھیلنے کی کوشش کریں گے، اگر ہم اچھا نہ کر سکے تو پھر دیکھیں گے کہ کہاں غلطیاں ہوئیں۔ اس ٹیم میں بہت پوٹینشل ہے۔

قومی کپتان نے مزید کہا کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا ایک ایک میچ اہم ہے۔ آسٹریلیا ایک بہترین جگہ ہے جہاں ہم اچھا کھیل کر کامیابی حاصل کریں گے۔

شان مسعود نے کہاکہ ہمیں ٹیسٹ کرکٹ بہت پسند ہیں۔ ہمیں زیادہ ٹیسٹ میچز چاہیئں ، جتنے ٹیسٹ میچز ہمیں ملتے ہیں وہ کافی نہیں ہیں۔

عثمان خواجہ  کے پیغام سے متعلق انہوں نے کہا کہ  وہ ان کا ذاتی پیغام ہے اور یہ کرکٹ آسٹریلیا سے متعلقہ معاملہ ہے۔

شان مسعود نے کہا کہ  ہمارے نزدیک یہ عثمان خواجہ اور کرکٹ آسٹریلیا کے درمیان معاملہ ہے۔  ہم نے اپنا دیکھنا ہے کہ ہمیں کہاں تک اور کیا اجازت ہے۔ اس کے بعد ہم دیکھیں گے کہ ہم نے کیا کرنا ہے اور اس بارے میں کیا رائے دینی ہے۔

متعلقہ خبریں