Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈیوڈ وارنر کا آخری ٹیسٹ، پاکستان ٹیم کی جانب سے اہم تحفہ دے دیا گیا

آسٹریلیا کے جارح مزاج اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی فتح پر آج اختتام پذیر ہونے والا سڈنی ٹیسٹ ان کے کیریئر کا آخری ٹیسٹ میچ تھا ۔  میچ کے بعد ایوارڈ تقریب میں قومی کپتان شان مسعود نے ڈیوڈ وانر کو اعزاز کے طور پر بابراعظم کی ٹیسٹ میچ کی جرسی تحفے میں دی جس پہ تمام قومی کرکٹرز نے سائن کیے  ہوئے تھے۔

ڈیوڈ وارنر نے اپنی آخری ٹیسٹ سیریز کو یادگار بناتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار اداکیا۔

ڈیوڈ وارنر نے 112 ٹیسٹ میچز میں 44.59 اوسط کے ساتھ 8 ہزار 786 رنز بنائے۔ انہوں نے 26 سنچریز بھی اسکور کیں۔

رواں ماہ  کے اوائل میں ہی ڈیوڈ وارنر نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے اختتام کے ساتھ ہی ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا۔

وہ تمام فارمیٹس میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ سنچریز بنانے والے  اوپننگ بلے باز ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version