Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ٹوئٹر صارفین کیلئے خوشخبری، اچانک بڑی تبدیلی کردی گئی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے اپنے صارفین کے لئے ایک نیا فیچر متعارف کرادیا ہے۔

ٹوئٹر دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی سماجی رابطے کی ایپلی کیشن ہے اور یہی وجہ ہے کہ ٹوئٹر تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اپنے صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے آئے دن نئے فیچر متعارف کرواتا رہتا ہے۔

ٹوئٹر نے اپنے صارفین کے لئے ٹک ٹاک کی طرح کا الگور تھم بنا لیا، ساتھ ہی ٹوئٹر کی جانب سے الگورتھم پر مبنی ٹائم لائن اور ریورس chronological  پر مبنی ہوم فیڈ کا فیچر ختم کر کے الگورتھم فیڈ کو بائی ڈیفالٹ فیڈ بنا دیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ نئی تبدیلی سب سے پہلے آئی او ایس صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے اور اب وہ ایپل کی ڈیوائسز میں صارفین کے لیے فار یو اور فالوونگ کے نام سے 2 ٹیبز نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر کے بلیو ٹِک اکاؤنٹ ہولڈرز کے لیے بری خبر

کمپنی کا کہنا ہے کہ جب ایپ کو اوپن کیا جائے گا تو فار یو ٹیب ہی سب سے پہلے اوپن ہوگی جس کے بعد صارف کی مرضی ہوگی کہ وہ کونسی ٹیب پر اسکرولنگ کرنا چاہتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی فار یو فیڈ میں ایسے اکاؤنٹس کی ٹوئٹس صارفین کے سامنے ہوں گی جن کو وہ فالو ہی نہیں کرتے ہوں گے جبکہ فالوونگ ٹیب میں آپ کو ان اکاؤنٹس کی تازہ ترین ٹوئٹس نظر آئیں گی جن کو آپ فالو کر رہے ہوں گے۔

Exit mobile version