یوٹیوب کی جانب سے صارفین کیلئے اہم اعلان کیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق اب صارفین یوٹیوب کی نئی اسٹریمنگ سروس سے مفت ٹی وی شوز، فلمیں اور چینلز دیکھ سکیں گے۔
ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم اس خیال کو حقیقت میں بدلنے کے لیے متعدد کمپنیوں کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے اور اس سال کے آخر میں اسے وسیع پیمانے پر لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوب نے اپنی ایپ کو بہتر بنانے کیلئے ایک اور سہولت پیش کر دی
سروس میں حصہ لینے والی میڈیا کمپنیوں کو بھی اشتہارات سے حاصل ہونے والی آمدنی کا حصہ دیا جائے گا۔
یاد رہے کہ یوٹیوب کے پاس پہلے سے ہی اشتہار سے چلنے والی فلمیں موجود ہیں لیکن یہ نئی سروس صارفین کو مفت فلموں اور شوز کی وسیع رینج تک رسائی فراہم کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں؛ یوٹیوب نے پیسے کمانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے بڑی سہولت متعارف کرادی
واضح رہے کہ نومبر 2022 میں یوٹیوب نے پرائم ٹائم چینلز کے نام سے ایک فیچر متعارف کرایا تھا جس نے گوگل کی ملکیت والی ویڈیو شیئرنگ سروس پر 30 بڑی اسٹریمنگ سروسز سے شوز اور فلمیں دیکھنا ممکن بنایا تھا۔
