Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خوشخبری؛ ’سولر کھڑکی‘ لگائیں بجلی کے بلوں اور لوڈ شیڈنگ سے نجات پائیں

لوڈ شیڈنگ اور بھاری بجلی کے بلوں سے آج کل کے مہنگائی کے دور میں ہر کوئی پریشان ہی نظر آتا ہے۔

یہ مسائل تقریباً دنیا کے بیشتر ممالک کے شہریوں کے ساتھ ہیں ، یہی وجہ ہے کہ ایک امریکی کمپنی نے ان تمام افراد کی پریشانی کا سستا حل ڈھونڈ ہی نکالا ہے۔

امریکا کی کمپنی  Ubiquitous  انرجی نے ایسا ٹرانسپیرنٹ سولر پینل تیار کیا ہے جسے کسی بھی جگہ جیسے گھر، دفتر، اپارٹمنٹ ، مال میں کھڑکی میں لگا کر استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس ٹرانسپیرنٹ سولر پینلز کو کسی کھڑکی یا سطح پر لگا کر سورج سے توانائی حاصل کرنا ممکن ہے اور بھاری بلوں سے بھی نجات مل جائے گی۔

ٹرانسپیرنٹ سولر پینلز  کو ’یو ای پاور‘ کا نام دیا گیا ہے، جو بظاہرعام شیشے کی طرح ہی نظر آتا ہے، مگر یہ سورج کی الٹرا وائلٹ شعاعوں اور انفراریڈ روشنی سے توانائی کو جمع کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سولر پینل ٹھیک کرنے کا ایک بھی سرٹیفائیڈ فرد نہیں ہے، قائمہ کمیٹی آئی ٹی

کمپنی کا کہنا ہےکہ یہ کوٹنگ انفراریڈ اور الٹرا وائلٹ روشنی کو جذب کرلیتی ہے جبکہ روشنی کو شیشے کے آرپار گزرنے دیتی ہے۔

ان شفاف سولر پینلز کی اولین آزمائش 2022 میں کی گئی تھی۔

کامیاب آزمائسوں کے بعد کمپنی کا کہنا ہےکہ سال 2024 تک یہ شفاف سولر پینلز بڑے پیمانے پر دستیاب ہوں گے۔

ویڈیو دیکھیں:

Exit mobile version