آج ہم آپ کو واٹس ایپ کے پرائیویسی فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ بتائیں گے۔
دراصل اس فیچر کو متعارف کروانے کا اعلان اگست 2022 میں کیا گیا تھا لیکن کئی ماہ تک یہ فیچر صارفین کو دستیاب نہیں ہوسکا تھا مگر اب اسے استعمال کرنا ممکن ہے۔
یعنی اب یہ فیچر تمام صارفین کے لیے دستیاب ہے، یہ فیچر واٹس ایپ کے بڑے گروپس میں زیادہ کارآمد ہوگا جن کے میسجز کی بھرمار سے لوگ پریشان ہوجاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگانے والے ہو جائیں ہوشیار؛ نیا فیچر آگیا
اب اگر کوئی آپ کو کسی ایسے واٹس ایپ گروپ میں ایڈ کر دیتا ہے جس سے آپ دور رہنا چاہتے ہیں تو اس فیچر سے آپ کسی کو آگاہ کیے بغیر اس گروپ کو چھوڑ سکیں گے۔
ایسا کرنے پر آپ کے گروپ چھوڑنے کا علم ایڈمن کے سوا کسی اور کو نہیں ہوگا، البتہ دیگر اراکین گروپ کی تفصیلات کے پیج میں جاکر اس بارے میں جان سکتے ہیں۔
اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ
اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ میں اس گروپ کی چیٹ اوپن کریں جس کو وہ چھوڑنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے آئی فون صارفین کی بڑی مشکل آسان کردی
اس چیٹ ونڈو میں اوپر گروپ کے نام پر کلک کرکے گروپ انفو میں جائیں، گروپ انفو میں نیچے اسکرول کرنے پر ایگزٹ گروپ کا آپشن نظر آئے گا اس پر کلک کردیں، اس طرح آپ باآسانی ایڈمن کے علاوہ کسی کو بھی بتائے بغیر گروپ چھوڑ سکیں گے۔
