پاکستان کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے سفرپر مبنی ولولہ انگیز ڈاکومنٹری“ستاروں سے آگے” جاری کر دی گئی ہے۔
1947میں قیامِ پاکستان سے شروع ہونے والا سائنسی سفر، عزم، جدت، تحقیق اور انتھک محنت کی ایک شاندار داستان ہے۔
ڈاکومنٹری میں پاکستان کی سائنسی ترقی کے تاریخی سنگِ میل،عظیم سائنس دانوں کی خدمات اور قومی عزم کوخراجِ تحسین پیش کیاگیا۔
محدود وسائل کے باوجود پاکستان نے جوہری ٹیکنالوجی اور خلائی تحقیق کے میدانوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
پہلا پاکستانی خلابازذیشان علی “شین ژو 24″مشن کے ذریعے خلا میں سبز ہلالی پرچم کے ساتھ قومی امنگوں کی نمائندگی کر رہا ہے۔
