Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چیتے کا مداری پر حملہ، دل دہلا دینے والے مناظر

سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں کی ایسی ویڈیوز وائرل ہوجاتی ہیں جو دیکھنے والوں کو خوفزدہ کردیتی ہیں۔

 یہ حقیقت ہے کہ جانوروں سے ہمیشہ محتاط رہنا چاہئیے کیونکہ ان کے موڈ کا کچھ پتہ نہیں ہوتا کہ وہ کب آپ کو نقصان پہنچا دیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہسرکس کے دوران چیتے نے مداری پر حملہ کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی کے صوبے لیکچے میں31 سالہ آئیون اورفی پر ایک چیتے  نے پیچھے سے حملہ کیا جب وہ دوسرے شیر کو سرکس کی ہدایات دے رہا تھا۔

https://twitter.com/i/status/1609149329796743169

چیتے نے مداری کو ٹانگ سے پکڑ کر گھسیٹا اور اس کی کمر پر چھلانگ لگا کر گردن دبوچی۔

 تاہم آئیون کو اسپتال لے جایا گیا، اس کی گردن، ٹانگ اور بازو پر شدید زخم آئے ہیں۔

:مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/pakistan/2019/12/867985/

 ایسی ہی ایک ویڈیو گزشتہ دنوں قبل وائرل ہوئی تھی جس میں بھوکی شیرنی ایک تقریب میں داخل ہوئی اور درخت پر چڑھ کر اپنی جان بچانے والے شخص کا شکار کرنے کے لیے درخت پر ہی چڑھ گئی۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ایک درخت پر خونخوار شیرنی چڑھتی ہے اور وہ وہاں پہلے سے موجود شخص پر حملہ آور ہونے کی کوشش کرتی ہے۔

 واضح رہے کہ شیرنی کو اوپر آتا دیکھ کر وہ شخص مزید اوپر چڑھتا ہے اور جواب میں اسے لاتیں مار کر نیچے دھکیلنے کی کوشش کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version