Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شرارتی پانڈا سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا

جانوروں کی ایک اپنی ہی  معصومیت ہوتی ہے اور بات کی جائے پانڈے کی تو وہ اپنی شرارت اور معصومیت کی وجہ سے ہر بار سب کے دل جیت لیتا ہے۔

ایسی ہی ایک پانڈے  کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پانڈا درخت پرلٹکنے کی کوشش کر رہا ہے کہ یک  دم دوسرا شرارتی پانڈا آکر زمین پر گرا دیتا ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پانڈے کی موج مستی کرنے کی ویڈیو پر دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ہی دنیا میں مست۔
مزید پڑھیں

 

 

اس سے قبل پانڈے کے بچوں کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا گیا۔

 سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں پانڈے کے بچوں کو درخت پر لٹکتے اور جھولتے  ہوئے دیکھا گیا۔

جبکہ ایک ویڈیو میں پانڈے کو سلائیڈنگ سے لطف اندوزہوتے دیکھا گیا۔

 واضح رہے کہ سوشل  میڈیا پر اکثر ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر بچے تو بچے بڑے بھی اپنی ہنسی پرقابو نہیں رکھ پاتے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version