Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کورین لڑکے پر بھی ہندی گانے کا جادو چل گیا

کورین لڑکا بھی ہندی گانوں کا دیوانا ہوگیا۔

سوشل میڈیا پرایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک کورین لڑکا شادی میں بالی وڈ کا سپر ہٹ سونگ ’جانے کہا میرا جگر گیا جی‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو کی خاص بات یہ ہے کہ کورین لڑکا بلکل بھی ہندی بولنا نہیں جانتا تھا لیکن جس شادی میں اسے شرکت کرنی تھی وہاں کے دلہا اوردلہن کی فرمائش پر اس نے ہندی بالی وڈ کبیرا گانے کو گانا سیکھا اورشادی میں اس گانے کو گا کر سب کے دل بھی جیت لیے۔

کورین لڑکے کی وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/entertainment/2022/09/192346/

اس سے قبل بھی کچھ کورین لڑکوں کو مشہور ہندی گانے پر ڈانس کرتا دیکھا گیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بالی وڈ کا گانا کالا چشمہ کافی ٹرینڈ کر رہا تھا اور ہرشادی میں اس گانے پر ڈانس بھی ضرور کیا جا رہا تھا۔

 تاہم اس بالی وڈ گانے پر کورین بھی خود کو نہ روک سکے تھے اور بالی وڈ سونگ کالا چشمہ پر بہترین ڈانس کر ڈالا تھا۔

کورین لڑکوں کی جانب سے کیے جانے والے اس ڈانس کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا گیا تھا اوراس ڈانس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے متعدد تعریفی کمنٹس بھی کیے گئے تھے۔

Advertisement

 

 

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کالا چشمہ کا بہترین ورژن ہے۔

اس کے علاوہ ایک اور صارف نے ان کے ڈانس کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ لوگ بہت اچھے لگ رہے ہیں ساتھ ہی دل اور محبت کے ایموجیز بھی بنائے۔

واضح رہے کہ دیگرمملک کی جانب سے ہندی گانوں کو سراہانے کے حوالے سے مختلف انداز پر مبنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اکثر وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے صارفین کی جانب سے پسند بھی کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version