Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

طوطے کی پیانو بجانے میں مہارت، ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں اور پرندوں کی ایسی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جو صارفین کی توجہ اپنی جانب متوجہ کرلیتی ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طوطا پیانو بجا رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طوطا اپنی چونچ کی مدد سے بہترین پیانو بجا ریا ہے۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی اس ویڈیو کو  صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

:مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/amazing/2022/11/173622/

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس طوطے کی ویڈیو پر متعدد کمنٹس بھی کیےجا رہے ہیں۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری تو آنکھوں کو ہی یقین نہیں آیا کہ آیا جانور یا پرندے بھی اتنا بہترین پیانو سکتے ہیں۔

جبکہ ایک صارف نے کہا کہ طوطا دماغ کا تیز پرندہ مانا جاتا ہے۔

اس سے قبل طوطے کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ ایک طوطے کو گیم کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں طوطے کے آگے مختلف رنگوں کی باسکٹ رکھی گئی ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جس رنگ کی باسکٹ  ہے اُس ہی رنگ کی گیند طوطا منہ میں دبا کر اُس ہی رنگ کی باسکٹ میں ڈال رہا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر جانورں کی ایسی نت نئی حرکتیں کرنے کی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں۔

متعلقہ خبریں