Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جسے اللہ رکھے اُسے کون چکھے، دل دہلا دینے والی ویڈیو

جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے کی کہاوت حقیقت کی دنیا میں کبھی کبھار ہی صادق آتی ہے۔

تاہم اس کہاوت کا ایک زندہ ثبوت حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بچی روڈ پر چلتی ہوئی آرہی ہے کہ یک دم سامنے سے ایک موٹر سائیکل سورا بہت تیز رفتارمیں آرہا ہوتا وہیں دوسری طرف ایک نوجوان چلتا ہوا آ رہا ہوتا ہے جو بر وقت دماغ چلا کر بچی کو بائیک کی زد میں ہونے سے بچا لیتا ہے۔

ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان کی حاظر دماغی اور پُر تھیلا انداز ایک بچی کی زندگی کو بچانے کی وجہ بن گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں بچی کو حادثہ کا شکار ہونے سے بچانے والے شخص کی ہمت کو بہت سراہا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں

اس سے قبل بھی ایسا ہی واقعہ  کراچی کے علاقے عائشہ منزل میں پیش آیا تھا جہاں شاہراہ پاکستان پر خاتون کو دیوہیکل ٹینکر کی ٹکر لگی تھی لیکن خوش قسمتی سے خاتون گاڑی کے نیچے آنے سے بچ گئی تھیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہو نے والی اس حادثے کی ویڈیو میں خاتون کو رش والی سڑک کراس کرتے دیکھا گیا تھا۔

واضح رہے کہ خاتون اس حادثے کی وجہ سے معمولی زخمی ہوئیں تھیں۔

متعلقہ خبریں