Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کیا آپ نے کبھی میگی پیزا کھایا ہے؟

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں میگی پیزا زیرِ بحث ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکا میگی پیزا تیار کررہا ہے۔

میگی پیزا کا کبھی کسی نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا یہی وجہ ہے کہ لوگوں کی جانب سے اسے  کچھ خاص پسند بھی نہیں کیا جا رہا اور سب اس عجیب و غریب ڈش سے ناپسندیدگی کا اظہار کررہے ہیں۔

انسٹاگرام  پر وائرل ہونے والی ویڈیو کو متعدد لوگ لائک کر چکے ہیں جبکہ بہت سے سوشل میڈیا صارفین اس ڈش کے حوالے سے تنقیدی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

:مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/amazing/2022/12/919468/

اس ویڈیو پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کمنٹ کیا کہ یہ کیا بنا دیا۔

اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں اوریوں میگی تیار کی گئی تھی۔

 یہ سچ ہے کہ میگی تو ویسے ہر کسی نے ہی کھائی ہو گی لیکن کبھی بھی اوریوں میگی کھانے کا موقع نہیں ملا ہو گا۔

تاہم  اس بار میگی کو ایک الگ ذائقہ دینے کے لیے میگی میں اوریوں بسکٹ کو شامل کیا گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اوریوں میگی تیار ہونے کے بعد اُسے آئس کریم کے ساتھ پیش کیا گیا۔

یہ ہی نہیں بلکہ چاکلیٹ بریانی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر کافی زیرِ بحث رہ چکی ہے۔

چاکلیٹ بریانی کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بریانی تیار کرنے کے بعد اس کے اُوپر چاکلیٹ ڈالی جا رہی ہے۔

واضح رہے کھانوں کے اصل ذائقے کو تبدیل کر کے نیا ذائقہ دینے کی کوشش پر سوشل میڈیا صارفین خوشی کے بجائے غصے کا اظہار کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version