Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اژدھے سے لڑکی کی دوستی، صارفین دیکھ کر حیران رہ گئے

چھ سالہ بچی کی بیس فٹ طویل اژدھے اور سانپوں  سے دوستی ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں سے انسانوں کی بے لوث دوستی کو دیکھا جاتا رہتا ہے۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل جس میں ایک نڈر لڑکی کو اژدھے کے ساتھ بہت پُرسکون انداز میں بیٹھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی موبائل استعمال کر رہی اور بہت بڑا اژدھا اس کی گود پر چڑھا رہا ہے لیکن لڑکی بلکل نہیں ڈر رہی بلکہ بلکل پُر سکون انداز میں اژدھے کے ساتھ بیٹھی ہوئی ہے۔

اس سے قبل ایک بچی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بچی کے گھر میں کچھ سانپوں کو دیکھا گیا تھا۔

بچی کے گھر میں کچھ سانپ پالے گئے تھے اور اسی وجہ سے بچی کی اژدھے اور سانپوں سے دوستی ہوگئی تھی۔

سماجی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اژدھے اور سانپوں کے ساتھ کھیلتی چھ سالہ بچی کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی۔

snakes

ویڈیو میں چھ سالہ بچی کو بیس فٹ طویل اژدھا کے ساتھ کھیلتے دیکھ کرہرکوئی دنگ رہ گیا تھا کیونکہ بچی کا اژدھا کے ساتھ کھیلنے کے انداز کو دیکھ کر بچی کی ہمت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی بہادر بچی کی ویڈیو پر صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے گئے تھے۔

ایک صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمر چھوٹی لیکن شوق خوفناک ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں کی نت نئی ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں۔

 

متعلقہ خبریں