ماہرِ فلکیات نے کچھ ستاروں کے لیے پیشگوئیاں کی ہیں جن کیلئے یہ ہفتہ خوش قسمت ثابت ہو سکتا ہے۔
آئیے جانتے ہیں کہ وہ کون سے تین ستارے ہیں اور ماہرِ فلکیات نے کیا پیشگوئیاں کی ہیں۔
برج قوس
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ برج قوس کے افراد کا یہ ہفتہ بہترین گزرنے والا ہے، اس ہفتے انہیں بہت سے مواقع ملنے کے امکانات ہیں، یہ ہفتہ ان کے لیے خاصہ خوش قسمت ثابت ہونے کے قوی امکانات ہیں۔
برج جوزا
برج جوزا کے افراد کے لیے یہ ہفتہ اچھا رہنے کے آثار نمایاں ہیں، زندگی کے اہم مسائل اس سال حل ہوجائیں گے، آپ اپنا کام انجوائے کریں گے اور مالی حالات بھی بہتر ہونے کی امید ہے۔
ان افراد کے لیے اس سال کے جو بہترین مہینے ثابت ہوں گے ان میں مارچ بھی ہے، اس کے علاوہ اپریل اور نومبر بھی ان کے لیے بہترین مہینے ثابت ہونے والے ہیں۔
برج حمل
برج حمل کے حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ مارچ کا یہ ہفتہ ان کے لیے اچھا ثابت ہونے والا ہے۔
ان افراد کو چاہیے کہ جو کام یہ کرنا چاہ رہے ہیں اور اب تک سوچ رہے ہیں انہیں کر گزریں، کوشش کریں کہ محنت سے کام کریں، نتیجہ ان کے حق میں آنے کے امکانات ہیں۔
