Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرخ پانڈا نے اپنی بھوک کیسے مٹائی؟ ویڈیو وائرل

 سرخ پانڈے کی بڑے مزے لیتے ہوئے پتے کھانے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ننھے سرخ پانڈے کو سبز پتے کھا کر اپنی بھوک مٹاتے ہوئے دیکھا جا کستا ہے۔

پانڈے کی اس ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے متعدد کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔

https://twitter.com/i/status/1639688790083096578

اکثر سوشل میڈیا پر جانوروں کی ایسی ویڈیوز  وائرل ہو جاتی ہیں جسے دیکھ کر بچوں اور بڑوں کو اپنی ہنسی پر قابو رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

 :مزید پڑھیں

http://staging.bolnews.com/urdu/trending-on-social-media/2022/12/955384/

اس سے قبل بھی سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ہاتھی کو درخت سے آم توڑتے ہوئے دیکھا گیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ ہاتھی آم کے درخت پر پاؤں رکھ کر تھوڑا چڑھتا ہے اور پھر اپنی سونڈ کی مدد سے درخت پر لگے آم کو توڑنے کو کوشش کرنے لگتا ہے۔

تاہم ویڈیو میں دیکھا گیا کہ آخر کار ہاتھی کچھ دیر کی محنت کے بعد آم توڑنے میں کامیاب ہو جاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس ویڈیو کو آئی اے ایس افسر سپریا ساہو نے پوسٹ کیا تھا جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی تھی۔

سپریا ساہو نے ٹویڑ پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن میں لکھا  تھا کہ ہاتھی کی اس محنت سے آم تورنے کی ویڈیو پرتالیاں تو بنتی ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر جانوروں کی نت نئی حرکتوں کی دلچسپ ویڈیوز وائرل ہو جاتی ہیں جسے صارفین  کی جانب سے بہت پسند کیا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں