آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ رواں برس یعنی 2023 میں کس ستارے کے لیے کون سا رنگ موافق رہے گا۔
کروموتھیریپی یا جسے ہم کلر تھیریپی بھی کہتے ہیں، ایک سائنسی اصطلاح ہے یعنی رنگوں کی مدد سے ہم اپنے اندر خوشی کا احساس پیدا کرتے ہیں۔
اس تصور کو علم نجوم سے جوڑنا مختلف تحقیقات کا نتیجہ ہے، آئیے جانیں کہ آپ کے ستارے کے لیے کونسا رنگ اس سال اچھا ثابت ہوگا۔
برج حمل
برج حمل کے افراد کے لیے یہ سال بہترین ثابت ہونے والا ہے اور کروموتھیریپی کے تصور کے لحاظ سے ان لوگوں کے لیے 2023 کا رنگ پیلا (Yellow) ہے۔
برج ثور
ان افراد کا یہ سال خود شناسی پر زیادہ مرکوز رہے گا، برج ثور کے لیے 2023 کا رنگ ‘بنفشی’ یعنی Violet ہے،یہ رنگ آپ کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔
برج جوزا
برج جوزا کا رنگ نارنجی Orange ہے، اسی لیے کوشش کریں کے یہ افراد اپنی اس سال کی طرز زندگی پر زیادہ سے زیادہ یہ رنگ پہنیں۔
برج سرطان
برج سرطان کے لیے کروموتھیریپی کے تصور کے لحاظ سے 2023 کا رنگ پیلا (Yellow) ہے۔
برج اسد
برج ثور کی طرح ان لوگوں کے لیے بھی 2023 کا رنگ بنفشی یعنی Violet ہے، ان افراد کے لیے یہ سال ویسے بھی اتار چڑھاؤ کا سال ثابت ہوگا لہٰذا کوشش کریں کہ بنفشی رنگ اپنی زندگی کا فی الحال حصہ بنا لیں۔
برج سنبلہ
برج سنبلہ کے وہ افراد جن کی اب تک شادی نہیں ہوئی،2023 میں انہیں اپنا بینک بیلنس مزید اچھا کرنے کا موقع ملے گا۔
مثبت انرجی کو برقرار رکھنے کے لیے نارنجی رنگ مدد کر سکتا ہے اس لیے ان کا رنگ Orange ہوگا۔
برج میزان
ان افراد کے لیے ہرا یعنی Green رنگ موافق ہوگا، یہ رنگ سکون اور اطمینان کی علامت ہے لہٰذا ان افراد کو چاہیے کہ ہرا رنگ زیادہ سے زیادہ پہنیں یا اپنے قریب رکھیں۔
برج عقرب
نیلا یعنی Blue رنگ عقرب کے لیے خوش قسمت ثابت ہوسکتا ہے۔
برج قوس
ان افراد کے لیے یہ سال کئی چیلنجز کا سال ہوگا، کروموتھیریپی کے تصور کو دیکھیں تو بنفشی رنگ ان کے لیے بہترین ہے۔
برج جدی
گلابی (Pink) رنگ اچھے تعلقات بنانے اور برقرار رکھنے میں مدد کے طور پر ظاہر ہوتا ہے، اسی لیے یہ مثبت رنگ کی علامت بھی ہے، برج جدی کے لیے 2023 کا رنگ پنک ہے۔
برج دلو
ان افراد کے لیے 2023 کا رنگ نیلا یعنی Blue ہوگا، نیلے رنگ کے پہننے سے آپ کو سکون حاصل ہوگا اور غصہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔
برج حوت
ماہرین کے مطابق ان افراد کے لیے 2023 کا رنگ پیلا ہے، Yellow رنگ ان کے لیے خوشی، مسرت اور خوش قسمتی کا باعث بنے گا۔
