بھارت میں شادی بیاہ کے موقعوں پر اکثر ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جن کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتی ہیں۔
حال ہی میں ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مٹھائی کھلانے کے دوران دلہن اور دولہا کے درمیان تھپڑوں کی بارش شروع ہوگئی۔
ویڈیو میں دولہا دلہن کو زبردستی مٹھائی کھلانے کی کوشش کرتا ہے جس سے دلہن طعیش میں آجاتی ہے مٹھائی کھانے سے انکار کرنے پر دولہا زبردستی اس کے منہ میں مٹھائی ڈالتا ہے جس کے بعد دلہن دولہا کو تھپر جڑ دیتی ہے۔
دولہا جواب میں دلہن کے منہ پر تھپڑ مارتا ہے جس کے بعد جوڑے کے درمیان تھپڑوں کا تبادلہ شروع ہو جاتا ہے۔
وائرل ویڈیو کو ہزاروں سوشل میڈیا صارفین دیکھ چکے ہیں اور تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
