Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چائے کے اوپر یہ تہہ کیوں بن جاتی ہے؟ وجہ انتہائی دلچسپ

چائے ایک گرم مشروب ہے جسے دنیا بھر میں لوگوں کی کثیر تعداد پینا پسند کرتی ہے۔

کئی بار چائے کے اوپر ایک عجیب جھاگ یا تہہ بن جاتی ہے۔ ایسا عموماً اس وقت ہوتا ہے جب چائے کو فوری پینے کی بجائے کچھ ٹھنڈا کرنے کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے۔

یہاں سوال یہ ہے کہ یہ تہہ بنتی کیوں ہے ؟ کیا اسے پی لینے سے کوئی نقصان تو نہیں ہوتا؟

اس کا جواب آج ہم آپ کو بتائیں گے جو انتہائی دلچسپ ہے۔

چائے کے اوپر یہ تہہ کیوں بن جاتی ہے؟

 پانی کے اندر موجود مخصوص اجزا کے باعث اس طرح کی تہہ بنتی ہے۔

یہ اجزا کیلشیئم اور نمک کی ایک قسم Silicate ہوتے ہیں مگر ان کے ساتھ ساتھ چائے میں موجود کیفین اور پولی فینولز اینٹی آکسائیڈنٹس بھی اس تہہ کے بننے میں کردار ادا کرتے ہیں۔

عموماً پانی میں کیلشیئم کی مقدار اچھی خاصی ہوتی ہے اور جب وہ چائے کی پتی میں موجود پولی فینولز سے ملتی ہے تو یہ تہہ بن جاتی ہے۔

پانی میں کیلشیئم کی جتنی زیادہ مقدار ہوگی، اس تہہ کی موٹائی اتنی زیادہ ہوگی۔

چائے میں استعمال کیا جانے والا دودھ بھی اس تہہ کے بننے کا باعث بنتا ہے، کیونکہ دودھ میں کیلشیئم کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے۔

تو کیا اس سے کوئی نقصان ہوتا ہے؟

اس حوالے سے طبی ماہرین کا ماننا ہے کہ چائے کی اس عجیب تہہ سے صحت کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوتا، بس یہ دیکھنے میں اچھی نہیں لگتی مگر جسم کے لیے نقصان دہ نہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version