Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خبردار! آپ کا انگوٹھا آپ کے بارے میں کون سے اہم راز بتاتا ہے؟

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا انگوٹھا آپ کے بارے میں کون سے اہم راز بتاتا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

سلیمانی انگوٹھا

سلیمانی انگوٹھا وہ انگوٹھا ہوتا ہے جو کہ سیدھا ہوتا ہے، اس قسم کے انگوٹھے والے لوگ اپنے کام سے کام رکھتے ہیں۔

 

ایسے لوگوں کا دھیان آگے بڑھنے پر، کامیابیوں کو چھونے پر ہوتا ہے۔

یہ لوگ اگلی منزل کی طرف قدم رکھنے پر یقین رکھتے ہیں۔

سلیمانی انگوٹھے والے لوگ اپنی بات پر ڈٹے رہتے ہیں اور آسانی سے دوسرے کی بات پر قائل نہیں ہوتے ہیں۔

ایسے لوگ قدرت کے قریب رہنا پسند کرتے ہیں۔

زنجانی انگوٹھا

زنجانی انگوٹھا ناخن کی طرف تھوڑا سا جھکا ہوا ہوتا ہے۔

اس قسم کے لوگ پیسے کی بچت پر زیادہ زور دیتے ہیں جبکہ مستقبل کے بارے میں بھی سوچتے ہیں۔

ایسے لوگ بہت کم دوست بناتے ہیں اور دوستی میں نقصان بھی برداشت کرتے ہیں۔

یہ لوگ کوشش بہت کرتے ہیں لیکن کامیابی کم ہی پاتے ہیں۔

یزدانی انگوٹھا

جن کا انگوٹھا یزدانی ہے وہ بہت جلدی دوسروں کی بات سے مطمئن ہو جاتے ہیں۔

 

ایسے لوگ زندگی میں کبھی ناخوش نظر نہیں آتے تھوڑے سے میں بھی خوش رہنا جانتے ہیں۔

رزق حلال پر ہمیشہ ہی ان کا زور ہوتا ہے۔

اصفہانی انگوٹھا

اصفہانی انگوٹھے والے لوگ تبدیلی کو پسند کرتے ہیں۔

وسیع ذہن رکھنے والے لوگ آگے کی طرف توجہ دیتے ہیں جبکہ زیادہ باتیں کرنے والوں سے دور رہنا پسند کرتے ہیں۔

یہ لوگ ہمیشہ آزاد زندگی گزارنا چاہتے ہیں اور ہمیشہ کسی کی مدد نہیں لیتے ہیں۔

سلطانی انگوٹھا

سلطانی انگوٹھے والے لوگ کسی بھی حال میں اپنے آپ کو ڈھالنا جانتے ہیں۔

ایسے لوگ سادگی میں رہتے ہیں اور کسی بھی چیز سے متاثر نہیں ہوتے ہیں۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version