Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایمان مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک

معروف قانون دان اور انسانی حقوق کی کارکن ایمان زینب مزاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔

حال ہی میں سابق سیاستدان شیری مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

اس تصویر کے ساتھ ایمان مزاری نے کیپشن میں انگوٹھی اور دل والا ایموجی بھی شامل کیا ہے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرچکی ہیں۔

دوسری جانب انسانی حقوق کے وکیل عبدالہادی نے بھی اپنے سوشل اکاؤنٹ پر ایمان مزاری کی پوسٹ شیئر کی اور کیپشن میں شادی کی تصدیق بھی کی ہے جبکہ جوڑے کو تصویر میں سفید لباس پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ عبدالہادی بھی انسانی حقوق کے وکیل،ایگزیکٹو ڈائریکٹر، فیئر ٹرائل ڈیفینڈرز کے بانی ہیں جبکہ ایمان مزاری کو انصاف کے محتاج لوگوں کی مدد کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، وہ خواتین کے تشدد اور ظلم کے خلاف بھی آواز اٹھاتی آئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version