Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چکن تکہ مصالحہ کپ کیک نے صارفین کو حیران کردیا

فیوژن فوڈز کی دنیا میں، کچھ ایسے امتزاج ہوتے ہیں جن سے لوگ لطف اندوز ہوتے ہیں لیکن اس طرح کے چند دیگر فیوژن آپ کو حیران بھی کر سکتے ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر چکن تکہ مصالحہ کپ کیک نے صارفین کو حیرانگی میں مبتلا کردیا ہے۔

 

سوشل میڈیا پت چکن تکہ مصالحہ کپ کیک کی ریسیپی وائرل ہوگئی جس نے بہت سے کھانے پینے کے شوقین افراد کو پریشان کردیا ہے۔

اس ریسیپی کی ویڈیو کو @succhefful نے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے جس میں ایک شخص کو ایک پین میں مکھن ڈال کر کیچپ کے ساتھ ملاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

پھر اس میں چکن کے ٹکڑے، چاول اور آٹا ڈالتا ہے تاکہ ایک مکسچر بنایا جاسکے، بعدازاں بیکنگ ٹرے کو تیار کرنے کے بعد اس میں چکن کا مکسچر ڈالا جاتا ہے اور اوون میں پکنے کے لئے رکھ دیا جاتا ہے۔

دوسرے مرحلے میں چاکلیٹ کا ایک مکسچر بنایا جاتا ہے  جس کو چکن کے کے ساتھ کھانے کے لئے پیش کیا جاتا ہے۔

یہ پوسٹ کچھ دن پہلے ہی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تھی اور پوسٹ کیے جانے کے بعد سے، اسے ایک لاکھ سے زیادہ آراء اور 3000 کے قریب لائکس مل چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version