سانپ کا سامنا کرنا ہم میں سے بہت سے لوگوں میں خوف پیدا کر سکتا ہے اور لوگ عام طور پر سانپوں سے خوفزدہ ہوتے ہیں لیکن بہت کم لوگ ایسے ہوتے ہیں جو انہیں چھونے کی ہمت رکھتے ہوں۔
ایک شخص کی ایسی ہی ایک ویڈیو جس میں اسے ایک دیوہیکل ایناکونڈا کو کندھے پر اٹھائے دیکھا جا سکتا ہے انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہورہی ہے۔
مائیکل انتھونی ہولسٹن، جسے مائیک ہولسٹن بھی کہا جاتا ہے، وہ جانوروں سے اپنی محبت کے لیے بھی بہت مشہور ہیں۔
حال ہی میں ہولسٹن کی شیئر کی گئی ویڈیو نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی ہے جس میں انہوں نے ایک بڑے گرین ایناکونڈا کو اپنے کندھوں پر اٹھایا ہوا ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیرانگی میں مبتلا کردیا ہے۔
ویڈیو کا آغاز ہولسٹن کے بڑے سانپ کو بڑے اعتماد کے ساتھ اٹھانے کے ساتھ ہوتا ہے جو کہ مداحوں کو پرجوش اور حیران کر دیتا ہے۔
صارفین نے ہولسٹن کے کارنامے پر اپنی حیرت کا اظہار کیا جبکہ ایک صارف نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہولسٹن کی تعریف کرتے ہوئے کہا، “آپ بہت بہادر ہیں۔”
خیال رہے کہ ہولسٹن نے انٹرنیٹ پر جانوروں سے ان کی گہری محبت کی وجہ سے ‘دی ریئل ٹارزن’ کا خطاب حاصل کیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق، اس کی شہرت اس کی خطرناک مخلوق جیسے شیروں، مگرمچھوں اور شارکوں کے ساتھ جڑنے کی صلاحیت کے باعث بڑھی ہے۔۔
