والدین اکثر فکر مند ہوتے ہیں جب ان کے چھوٹے بچے چلنا یا بات کرنا سیکھنے میں وقت لگاتے ہیں لیکن پالتو جانوروں کی دنیا میں بھی ایسا ہوتا ہے، اس حوالے سے ایک دلچسپ کہانی منظر عام پر آئی ہے۔
یہ معاملہ ایک کتے کے بارے میں ہے جو کہ 06 فٹ اونچا ہے لیکن مالکان نے اس کے ساتھ ایک بچے کی طرح سلوک جاری رکھا ہوا ہے۔
اس کتے کا نام رالف ہے، جو کہ ایک بلڈاگ ہے اور اس کا قد 06 فٹ ہے جبکہ اس کا وزن 45 کلو ہے اور اپنے سائز کے باوجود، رالف اب بھی اپنے آپ کو ایک چھوٹے کتے کے طور پر سمجھتا ہے۔
اس حوالے سے مالک کریگ کا کہنا ہے کہ رالف کا دماغ اب بھی ایک چھوٹے کتے کی طرح ہی ہے اور وہ نہ صرف کریگ کے ساتھ بلکہ گھر کے دوسرے لوگوں کے ساتھ بھی ایک چنچل کتے کی طرح کام کھیلتا ہے۔
رالف کا کتے کے بچے جیسا سلوک کریگ کی زندگی میں خوشی اور اطمینان برقرار رکھنے میں ایک کردار ادا کرتا ہے۔
خیال رہے کہ کریگ اور رالف کا سفر 2 سال قبل شروع ہوا تھا جب وہ فالج کی وجہ سے چلنے پھرنے سے معزور ہوگئے تھے ۔
