ایک ایکس صارف نے ایلون مسک کی حالیہ ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے جس میں وہ اپنی میز کے نیچے فرش پر سونے کے متعلق یاد کرتے ہیں ۔
ایلون مسک، دنیا کے امیر ترین آدمیوں میں سے ایک ہیں، جنہوں نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فیکٹریوں میں اپنی میز کے نیچے فرش پر سوتے تھے۔
“The reason I slept on the floor was not because I couldn’t go across the road and be at a hotel.
It was because I wanted my circumstances to be worse than anyone else at the company. Whenever they felt pain, I wanted mine to be worse.”
– @elonmusk pic.twitter.com/wZcGvJqzk1— Tonya de Vitti (@TonyadeVitti) February 26, 2024
ان کے ایسا کرنے کی وجہ یہ تھی کہ وہ اپنے ملازمین کی حوصلہ افزائی کریں اور انہیں یہ دکھائے کہ وہ ان کے ساتھ ہے۔
خیال رہے کہ 2022 میں نیویارک میں 29ویں سالانہ بیرن انویسٹمنٹ کانفرنس کے دوران، ایلون مسک نے ورک کلچر کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس کہانی کو شیئر کیا۔
ویڈیو میں انہیں اس وقت کے بارے میں بات کر رہے ہیں جب وہ اپنی ایک فیکٹری میں صوفے پر سوتے تھے جس کا مقصد ملازمین کو یقین دہانی کرانا تھا کہ ان کا لیڈر ان کے ساتھ ہے۔
ایک ایکس صارف نے ویڈیو کو ایک کیپشن کے ساتھ شیئر کیا جسے صارف نے ایلون مسک سے منسوب کیا، “میرے فرش پر سونے کی وجہ یہ نہیں تھی کہ میں ہوٹل میں نہیں جا سکتا تھا۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ میں چاہتا تھا کہ میرے حالات کمپنی میں کسی اور سے بھی زیادہ بدتر ہوں،” ہے۔
یہ ویڈیو ایک دن پہلے پوسٹ کی گئی تھی۔ اس کے بعد سے، اسے 5.3 لاکھ سے زیادہ ویوز مل چکے ہیں جبکہ 4,300 لائکس مل چکے ہیں اور لوگوں نے اس ویڈیو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے طرح طرح کے تبصرے کیے ہیں۔
