Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جعلی سافٹ ڈرنک کی تیاری کی ویڈیو نے صارفین کو چونکا دیا

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں ایک چونکا دینے والا عمل پکڑا گیا ہے جس نے سافٹ ڈرنکس پینے کے شوقین تمام افراد کو خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔

ویڈیو میں ایک ایسی جگہ دکھائی گئی ہے جو گودام یا فیکٹری کی طرح دکھائی دیتی ہے جس میں، جب ایک شخص مشروب تیار کرتے ہوئے، اور اسے بوتلوں میں بھرتے ہوئے نظر آرہا ہے جبکہ دوسرا شخص ان بوتلوں کو پیک کرتے ہوئے نظر آتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک طرف استعمال شدہ سافٹ ڈرنک کی بوتلوں کا ایک بہت بڑا ذخیرہ جس میں کوکا کولا یا اسپرائٹ وغیرہ شامل ہیں جس کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔

آخر میں تیار کردہ مشروب اصل کوکا کولا کی بوتل کی طرح نظر آتی ہے جس کی وجہ سے اصل اور نقل میں فرق کرنا خاصہ مشکل ہوسکتا ہے۔

ویڈیو کو ایکس پر پوسٹ کیا گیا تھا جس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ، “خوفناک….اس دنیا کی ہر چیز ان دنوں من گھڑت یا ملاوٹ شدہ ہے…”۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پوسٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا جس سے ہمارے پیاروں کی صحت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

اگرچہ ویڈیو کی شوٹنگ کی تاریخ، وقت یا صحیح مقام کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی ہے، لیکن ویڈیو نے ان لوگوں کے ذہنوں میں خوف و ہراس کی صورتحال پیدا کردی ہے جو سافٹ ڈرنکس کو پسند کرتے ہیں خاص طور پر وہ لوگ جو اپنے بچوں کو بھی پیک ڈرنکس پینے کی اجازت دیتے ہیں۔

صارفین کے مطابق یہ ایک پیچیدہ اور سنجیدہ معاملہ ہے جس پر حکومت کے ساتھ ساتھ ان کمپنیوں کی بھی توجہ درکار ہے جو حقیقت میں ایسی مصنوعات تیار کرتی ہیں جو صارفین کو اس بات کی نشاندہی کرنے میں مدد دینے کے لیے حکمت عملی پر کام کر سکتی ہیں کہ وہ کس پروڈکٹ کو خرید رہے ہیں اور اس کی اصلیت کا یقین دلایا جائے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version