Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’شوگر ویکسنگ‘ کا وائرل رجحان، نوجوان لڑکیوں کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا

سوشل میڈیا کو DIY بیوٹی ٹرکس کا مرکز سمجھا جاتا ہے، جو انٹرنیٹ پر کافی تیزی سے وائرل ہوجاتی ہیں، اگرچہ ان میں سے بہت سے ہیکس کافی کارآمد ثابت ہوئے ہیں لیکن بہت سے ہیکس فیل ہوجاتے ہیں۔

حال ہی میں ’شوگر ویکسنگ‘ نامی تازہ ترین ٹرینڈ سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ یہ بال ہٹانے کا ایک پرانا طریقہ ہے، جو کہ چینی، پانی اور لیموں کے رس کو ابال کر گاڑھا موم بنانے کا عمل ہے۔

ایک  رپورٹ کے مطابق، ایلیسن بولس نامی ایک 17 سالہ امریکی نوجوان نے شوگر ویکسنگ کے رجحان کو آزمایا جس کی وجہ سے اس کا ہاتھ بری طرح جھلس گیا۔

ڈاکٹرز کی جانب سے اسے سیکنڈ ڈگری برن قرار دیا گیا تھا جس کے ٹھیک ہونے میں اسے چار ہفتوں سے زیادہ کا وقت لگا۔

اس حوالے سے ایلیسن کی والدہ کا کہنا تھا کہان کی بیٹی شوگر ویکس بنا رہی تھی جسے انہوں نے وائرل ٹک ٹاک ویڈیو میں دیکھا تھا اور اس مکسچر کو گھماتے وقت چینی کا موم مبینہ طور پر پھٹ گیا، جس کی وجہ سے گرم مکسچر ان کی بیٹی کے انگوٹھے پر جاگرا۔

 شوگر ویکسنگ کا عمل زیادہ قدرتی ہے، اس لیے قدرتی اجزاء کے استعمال اور پاکٹ فرینڈلی ہونے کی وجہ سے اس نے خاص طور پر نوجوان لڑکیوں میں بہت زیادہ توجہ حاصل کی ہے۔

جلد کے ماہرین نے لوگوں کو ان بیوٹی ٹرکس کے استعمال سے خبردار کیا ہے کیونکہ یہ جلد کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version