Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئندہ 24 گھنٹے میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی: شہر قائد کا موسم جزوی ابر آلود اور ہواؤں کا راج  ہے، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم جزوی ابر آلود اور ہوادار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شہر میں اس وقت جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 20 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ اس دوران سمندری ہوائیں بھی بحال رہیں گی۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس وقت شہر کا موجود درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 70 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح کے اوقات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی جس کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

شہر قائد میں سمندری ہوائیں چلنے کے باعث گرم موسم میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن گرمی کی شدید لہر کے ستائے شہری منتظر ہیں کہ کب بارش برسے اور موسم خوشگوار ہوجائے۔

گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے بتایا تھا کہ شہر قائد میں اگلے تین سے چار دنوں تک رات گئے اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی یا ہلکی بارش جب کہ گہرے سمندری بادل چھانے کا امکان ہے۔

اس سے قبل محکمہ موسمیات نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ 20 جولائی سے قبل بارش کا امکان نہیں، اس کے بعد کراچی میں مون سون بارشوں کا ایک اور سسٹم رخ کرے گا۔

Exit mobile version