Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری

کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں آج پھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کے علاقوں سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، بفر زون اور ناگن چورنگی اور اسکیم 33 دیگر علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے کہیں بارش اور کہیں بوندا باندی ہو رہی ہے۔

اس کے علاوہ نیو ایم اے جناح روڈ، صدر، گارڈن، ناظم آباد، شارع فیصل، ناتھا خان، آئی آئی چندریگر روڈ اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش شروع ہو گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرق سمت سے سرد ہواؤں کا راج ہے، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 18.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 تا 30 ڈگری ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 100 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی تھی۔

گڈاپ ٹاؤن، نارتھ کراچی، سرجانی، اسکیم 33، سرجانی، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، سہراب گوٹھ، گلشن معمار، احسن آباد، طارق روڈ، بہادرآباد، جیل چورنگی، منگھوپیر، اورنگی ٹاؤن، تیسر ٹاؤن، صدر، نارتھ ناظم آباد، ہاکس بے، ماڑی پور روڈ اور اطراف کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی تھی۔