محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں طوفانی بارشوں سے متعلق اہم پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات نے 17 فروری سے 21 فروری تک ملک کے بالائی وسطی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔
چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے، تیز ہوا اور آندھی چلنے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ بالائی خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
