Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تیز ہواؤں کے ساتھ بارشیں اور برفباری کا نیا سلسہ کب سے شروع ہوگا؟ پی ڈی ایم اے نے خبردار کردیا

پی ڈی ایم اے نے تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں اور برفباری سے متعلق تمام اضلاع کی انتظامیہ کو خبردار کردیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بارشوں، تیز ہواؤں اور بالائی اضلاع میں برفباری کا نیا سلسلہ 18 فروری سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے تمام اضلاع کی انتظامیہ کوالرٹ رہنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔

    مراسلے میں پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ برفباری اور بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، مراسلے میں ضلعی انتظامیہ کو چھوٹی و بھاری مشینری کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Exit mobile version