Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اگلے 2 سے 5 گھنٹوں میں مزید بارش اور برفباری کا امکان

پنجاب کے شہروں گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں مزید بارش کی توقع ہے۔

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 2 سے 5 گھنٹوں کے دوران مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اگلے 2 سے 5 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے شہروں گجرات، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور میں مزید بارش کی توقع ہے جب کہ پاکپتن، اوکاڑہ، قصور، ساہیوال، ملتان، کوٹ ادو اور تونسہ میں بھی بارش ہوسکتی ہے۔

بالائی خیبرپختونخوا کے علاقوں چترال، دیر، سوات، کالام اور شانگلہ میں مزید بارش متوقع ہے۔ بونیر، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ اور ہری پور میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

مردان، نوشہرہ، پشاور، کرم اور باجوڑ میں بھی وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش ہوگی۔

کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری رہے گا۔ محکمہ موسمیات نے چند مقامات پر ژالہ باری اور موسلا دھار بارش کی بھی پیشگوئی کی ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Exit mobile version