شہرقائد سمندری ہوائیں معطل ہونے کی وجہ سے اس وقت شدید گرمی کی لیپٹ میں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موجودہ گرمی کی شدت پیر تک جاری رہے گی جبکہ اس دوران درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
شہرقائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔
کراچی میں اس وقت درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے گرمی کی شدت 2 تا 3 ڈگری زائد محسوس کی جائے گی جبکہ آج درجہ حرارت 36 تا 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہرقائد میں اس وقت 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوائیں چل رہی ہے آج مطلع صاف رہے گا تا ہم بارش کا امکان نہیں ہے۔




















