شہرقائد میں آج بھی گزشتہ روز کی طرح موسم بدستور گرم اور مرطوب رہے گا تاہم شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔
شہرقائد میں اس وقت درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ آج درجہ حرارت 35 تا 38 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوائیں چل رہی ہے آج مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔




















