Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شہرقائد میں موسم بدستور گرم و خشک، رات میں خنکی برقرار

کراچی میں اس وقت 4 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں

شہرقائد میں آج بھی گزشتہ روز کی طرح موسم گرم اور خشک رہے گا اور رات میں خنکی بدستور برقرا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا 35 فیصد ہے۔

شہرقائد میں موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 4 کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے شمال کی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

دوسری جانب شہر میں ہواؤں کی سمت کی تبدیلی کے ساتھ فضائی آلودگی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے اور کراچی چوتھے نمبر پر آگیا جبکہ لاہور کی فضا شدید مضر صحت جبکہ کراچی کی مضر صحت قرار دی جارہی ہے۔

اے کیو آئی انڈیکس کے مطابق لاہور کی فضا میں آلودہ ذرات کی تعداد 268 جبکہ کراچی کی فضا میں آلودہ ذرات کی تعداد 162 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اے کیو آئی کی درجہ بندی کے مطابق 150 تا 200 پرٹیکیولیٹ میٹر مضر صحت کی نشان دہی کرتا ہے 200 تا 300 شدید مضر صحت جبکہ 300 سے زائد خطرناک حد تک مضر صحت کی نشان دہی کرتا ہے۔

Exit mobile version