پاکستانی امریکن ڈاکٹرز ترک زلزلہ متاثرین کے لیے وسائل اکٹھا کرنے کے لیے میدان میں آگئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ بھر میں ڈاکٹروں کی تنظیم ‘اپنا’ کی جانب سے فراخدلانہ عطیات اور امدادی سامان ترکیہ کو فراہم کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ میں ایک بار پھر 6.4 شدت کا زلزلہ،ترک میڈیا
پاکستانی امریکن کمیونٹی مشکل گھڑی میں ترکیہ کی مدد کے لیے حصہ ڈال رہی ہے۔ ’ اپنا‘ زوم ٹیلی تھون کے دوران 3 لاکھ 65 ہزار ڈالرز کے عطیات جمع ہوئے۔
جنوبی کیلیفورنیا میں پاکستانی امریکن کمیونٹی نے ایک لاکھ ڈالرز کے عطیات جمع کیے۔
یہ بھی پڑھیں: ترک زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے گئی پاکستانی ریسکیو ٹیم واپس پہنچ گئی
امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے ترکیہ میں امدادی سرگرمیوں کے لیے ’اپنا‘ اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔
امریکہ میں ترک سفیر حسن مورت مرجان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے عوام بھائی چارے کے مضبوط رشتےمیں بندھے ہوئے ہیں۔
