Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی عمارتیں منہدم

نئی دہلی: بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث 10 سے زائد زیر تعمیر عمارتیں منہدم ہوگئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کلو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 10 سے زائد زیر تعمیر عمارتیں گر گئیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان سامنے نہیں آیا جب کہ ضلعی انتظامیہ نے حال ہی میں ان عمارتوں کو غیر محفوظ قرار دے کر خالی کرادیا تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملبہ میں پھنسے افراد کو فوری طور پر نکالنے کے لیے ایمرجنسی رسپانس ٹیم اور نیشنل ڈیزاسٹر فورس سمیت اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس کا عملے علاقے میں روانہ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی محکمہ موسمیات نے ریاست ہماچل پردیش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے جس میں انہوں نے اگلے دو روز تک تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھ ویندر سنگھ سوکھو کا سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر کہنا تھا کہ انی اور کلو سے جو مناظر سامنے آئے ہیں وہ پریشان کن ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ کے دوران ایک بڑی تجارتی عمارت منہدم ہوگئی ہے جب کہ انتظامیہ نے خطرے کی نشاندہی کرتے ہوئے دو دن قبل ہی عمارت کو کامیابی سے خالی کروالیا تھا۔

ہماچل پردیش کے سینئر پولیس آفیسر سنجے کوندو کا بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے قبل ہی احتیاطی تدابیر کے طور پر انخلاء کا عمل مکمل کرلیا گیا تھا جب کہ کوئی جانی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آسکی ہے۔

یاد رہے کہ ریاست کے کئی حصوں میں مسلسل بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جب کہ موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے کلو مندی ہائی وے پر آج سیکڑوں گاڑیاں پھنس کر رہ گئیں۔

 

حالات حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version