Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بین الاقوامی انصاف کا نظام نامکمل ہے، امریکی خصوصی سفیر

امریکی خصوصی سفیر بیتھ وین شیک کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی انصاف کا نظام نامکمل ہے۔

واشنگٹن میں پریس کانفرنس کے دوران امریکہ کی عالمی فوجداری انصاف کی خصوصی سفیر بیتھ وین شیک نے انسانیت کے خلاف جرائم پر روس، چین اور برما سمیت کئی ممالک پر تنقید کی۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ امریکہ اپنے دوست ممالک بھارت، اسرائیل اور دیگر پر انسانی جرائم میں ملوث ہونے پر بات کیوں نہیں کرتا؟ امریکہ کا اپنے دوست ممالک کے حوالے سے دوہرا معیار کیوں ہے؟

بیتھ وین شیک نے جواب دیا کہ امریکی حکومت ہمیشہ انصاف اور احتساب کی بات کرتی ہے۔بین الاقوامی انصاف کا نظام نامکمل ہے،کچھ ریاستیں بین الاقوامی فوجداری عدالت کی رکن ہیں اور کچھ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ کئی ممالک کے طرز عمل کو بین الاقوامی انسانی حقوق کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی خصوصی سفیر نے افغان طالبان کے طرز حکومت پر بھی کڑی تنقید کی۔

بیتھ وین شیک نے کہا کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے خلاف صنفی مظالم اور دیگر اقلیتوں پر حملے تشویشناک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہزارہ اور دیگر اقلیتی گروہوں کو نہ صرف طالبان بلکہ داعش اور افغانستان میں سرگرم دیگر گروہوں کی طرف سے بھی انتہائی ظلم و ستم کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

امریکی خصوصی سفیر نے مزید کہا کہ  بین الاقوامی فوجداری عدالت نے صنفی ایذا رسانی پر ایک سینئر خصوصی مشیر مقرر کیا ہے جس نے ایک بہت جامع پالیسی پیش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version