متحدہ عرب امارات سے پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایک کمپنی کے کنٹینر سے گوشت میں فنگس پایا گیا تھا جس پر یو اے ای حکام نے پاکستانی تازہ گوشت کی سمندری راستے سے امپورٹ بند کردی، پابندی کا اطلاق 10اکتوبر سے ہوگا۔
یو اے ای حکام کا کہنا ہے کہ امپورٹ پابندی میں مرغی کا چلڈ گوشت بھی شامل ہے ۔
دوسری جانب ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ سمندری راستے سے ماہانہ پاکستانی گوشت کی ایکسپورٹ ایک کروڑ20لاکھ ڈالر تھی۔
ہوائی جہاز سے ایکسپورٹ کی لاگت زیادہ ہے، ایکسپورٹر نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستانی حکومت یو اے ای سے معاملہ اٹھائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
